غلاف کعبہ کب تبدیل

غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا؟

ریاض:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ کعبے کا نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف سے تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایوان شاہی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے گا۔تاہم نیا غلاف حوالے ہونے کے بعد یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

سعودی عرب کا مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان

واضح رہے کہ 20 جون کو کسوۃ الکعبہ یعنی کعبے کو ڈھانپنے والا کپڑا نچلی جگہ سے 3 میٹر تک اوپر کیا گیا ہے، حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کر دیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ اوپر کر کے کعبے کے نچلے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، کسوہ فیکٹری کے 50 سے زیادہ ماہرین نے یہ کام سر انجام دیا۔

ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس اور دیگر عہدے داروں نے بھی اس اہم کام میں حصہ لیا۔ عبد الرحمٰن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر بھی عطر لگایا۔

Leave a Reply