بھارتی ریاست پنجاب

بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت

چندی گڑھ:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پنجاب ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد تمام شہریوں کے لئے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کر دیا ہے۔

مکی اور منی ماؤس ” ڈزنی” کو خیر باد کہنے کیلئے تیار

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب 300 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ 31 دسمبر 2021ء سے پہلے کے تمام بجلی کے بل معاف کر دیے جائیں گے۔

چیف منسٹر کا واضح طور پر کہنا تھا کہ یہ ریاست کے لوگوں کیلئے ایک بڑی سہولت ہے جو اب تک بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کیلئے رقم کا بندوست نہیں کر پا رہے تھے۔ اب سے تمام صارفین کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی جس سے عام عوام کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت” ایک تبصرہ

Leave a Reply