سری لنکن وزیراعظم

سری لنکن وزیراعظم نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کئی ماہ سے بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا کے وزیراعظم نے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا دیوالیہ ہو چکا ہے اور یہ معاشی بحران اگلے برس کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ نے پیغام ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سال ملک میں شدید کساد بازاری ہو جائے گی، جبکہ ایندھن ، خوراک اور دواؤں کی قلت بھی برقرار رہے گی، ہم 2023ء میں بھی مشکلات کا شکار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بطور دیوالیہ ملک شریک ہیں، دیوالیہ پن کے باعث آئی ایم ایف کو قرضوں کی پائیداری سے متعلق ہمیں ایک الگ منصوبہ دینا پڑےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف اس منصوبے سے مطمئن ہوگا تو ہم اگست تک کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف نے سری لنکا سے معاہدے میں مزید کام ہونے کا کہا تھا۔

2 تبصرے “سری لنکن وزیراعظم نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا

Leave a Reply