مناسک حج کا آغاز

مناسک حج کا آغاز کردیا گیا

مکہ المکرمہ:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق مناسک حج کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے بعد پہلی مرتبہ 10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں سے ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالے تمام عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں، جبکہ 45 ہزار عازمین حج کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیاہے ۔عازمین حج اپنے بقیہ دن مکہ مکرمہ میں گزاریں گے، حج کے دوران مسجد الحرام کو ایک دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر مرتبہ 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول بھی استعمال کیاجائے گا۔

توڑ پھوڑ کا کیس، عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے

حج سکیورٹی فورس کا کہناہے کہ حج کیلئے امن و سلامتی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (مزدلفہ ، منی اور عرفات) اور حج کے مقامات کی طرف جانے والی تمام
شاہراہوں پرامن و امان کو برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے بھی پاکستانی حج مشن کو ہدایات دی ہیں کہ مزدلفہ،عرفات اور منی میں حجاج کرام کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وہ مکہ مکرمہ مشاعر میں پاکستان حج مشن کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے متعلق ہونے والی بریفنگ کے دوران حج مشن کے حکام سے گفتگو کر رہے تھے۔

مناسک حج کا آغاز کردیا گیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply