رواں سال خطبہ حج

رواں سال خطبہ حج کون دے گا؟

ریاض:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق رواں سال ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم خطبہ حج دیں گے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے رواں سال کے خطبہ حج کے لئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو خطیب مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ بروز جمعہ کو میدان عرفات میں خطبہ حج دیں گے۔ محمد بن عبدالکریم مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

مناسک حج کا آغاز کردیا گیا

خیال رہے کہ گزشتہ سال سعودی فرمانروا کی طرف سے مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بندر بلیلہ کو وقوفِ عرفات میں خطبے کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری طرف اس سال کا خطبہ حج اردو اور انگریزی سمیت 14 زبانوں میں براہ راست نشر ہوگا، صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے حج کا خطبہ 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت رواداری، انصاف، ایمانداری اور اعتدال کا پیغام زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچانا چاہتی ہے۔

رواں سال خطبہ حج کون دے گا؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply