پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو اعلیٰ ترین میڈل کیوں دیا گیا؟

امریکہ ( ہم دوست نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کواعلیٰ ترین میڈل سےنواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں خضر خان کو میڈل آف فریڈم عطا کیا گیا،خضر خان نے 2016 کے امریکی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور تنقید کی تھی،یاد رہے کہ خضر خان کے بیٹے ہمایوں نے عراق جنگ کے دوران اپنی جان دے کر دیگر فوجیوں کو بچایا تھا۔

Leave a Reply