مفرور صدر کا استعفیٰ

مفرور صدر کا استعفیٰ منظور، سری لنکا میں جشن

کولمبو:(ہم دوست نیوز)سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فرار ہونے والے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے اور صدر کا استعفیٰ منظور ہوتے ہی کولمبو کی سڑکوں پر جشن کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرپارلیمنٹ کی جانب سے صدر کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا ہے، ملک سے فرار ہوکر مالدیپ اور پھر وہاں سے سنگاپور پہنچنے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا نے بیرون ملک سے اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔

بلوچستان: بارشوں کا نیا سلسلہ، قومی شاہراہ بہہ گئی، پل ٹوٹ گیا

اسپیکر کی طرف سے صدر کا استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں عوام سری لنکا کے دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا،جبکہ مظاہرین کی بڑی تعداد سری لنکا کا پرچم تھامے ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ 9جولائی کو مظاہرین نے 73 سالہ گوٹابایا راجا پاکسے کی رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے وہ بعد روپوش ہوگئے تھے اور 13 جولائی کو انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ، لیکن اس سے پہلے ہی وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مالدیپ فرار ہوگئے تھے۔

صدر کے فرار ہونے کے بعد سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے ملک کے قائمقام صدر بنے ، تاہم بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد انہیں بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

واضح رہے کہ سری لنکا 1948ء میں آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ملکی غیر مستحکم حالات اور بڑھتی افراطِ زر کی وجہ سے خوراک، ایندھن ،ادویات اور پٹرول سمیت دیگر اشیا عوام کی دسترس سے دور ہوگئے۔

2 تبصرے “مفرور صدر کا استعفیٰ منظور، سری لنکا میں جشن

Leave a Reply