یو اے ای میں

یو اے ای میں بارشوں کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظہبی:(ہم دوست نیوز) اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بارشوں کا گزشتہ 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور ابھی بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یو اے ای میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا شدید بارشوں کا سلسلہ ابھی بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، ریاست فجیرہ ،شارجہ اور راس الخیمہ میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جبل علی میں ہلکی بارش ہوئی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 27 برسوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ راس الخیمہ ، شارجہ اور فجیرہ شدید بارشوں سے متاثر ہیں، جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ پر عوام نے دھاوا بول دیا

شدید بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، ہائی ویز تالاب بن چکے ہیں ، گاڑیاں ڈوبی ہوئی ہیں جبکہ بہت سے علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فجیرہ میں سب سے زیادہ بارش 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، فجیرا میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد نے ریاست میں ریڈالرٹ جاری کردیا ہے اور فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف انتظامیہ نے لوگوں کو 2 دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

3 تبصرے “یو اے ای میں بارشوں کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Leave a Reply