اٹلی میں چوری کا

اٹلی میں چوری کا عجیب وغریب واقعہ

نیپلز:(ہم دوست نیوز) اٹلی جانے والے سیاح وہاں کی مہمان نوازی کے گن گاتے نظر آتے ہیں لیکن اس مرتبہ سوئزرلینڈ کے ایک سیاح کو چوری کا عجیب واقعہ پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں نے پہلے ان کی گھڑی اتروائی اور پھر کچھ ہی دیر بعد جعلی ہونے پر اس کو واپس کردی۔

اٹلی کے شہر نیپلز میں اتوار کی رات سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک عجیب واقعہ ریکارڈ ہوا جس میں ڈاکوؤں نے سوئزرلینڈ کے ایک سیاح سے گن پوائنٹ پران کی گھڑی چھینی اور اس کے 7 منٹ بعد ایک شخص کیفے میں داخل ہوا اور گھڑی اس کے مالک کو واپس کرتے ہوئے معذرت کر لی۔

39ویں بار درخواست دینے پر امریکی شہری کی گوگل میں ملازمت

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹس اور ٹی شرٹ میں ملبوس ایک شخص نے سیاح پر پستول تانی اور اس کی کلائی پر بندھی گھڑی تیزی سے اتارکر فرار ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ انتہائی قیمتی برانڈ “رچرڈ ملی” کی نقل تھی،لیکن اس پر اصل کا گمان ہوتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ پہلے چور نے اس کو چھینا اور بعد میں واپس کردیا۔

گھڑی لوٹانے والے آدمی نے دو دفعہ سیاح کو سوری بھی کہا جس کا مقصد شاید یہ تھا کہ وہ پولیس میں رپورٹ نہ کرے۔ تاہم اصل گھڑی کی قیمت 3 لاکھ یورو تک ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ علاقہ کچھ عرصے سےمجرمانہ سرگرمیوں کا مرکز بنا ہے۔

نیپلز میں انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ رات کے وقت زیادہ سرگرم ہوتا ہے، اسی لئے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل حکم دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ 13 اور 14 سال کے بچے بھی پستول تھامے واردات کرتے نظر آتے ہیں۔

2 تبصرے “اٹلی میں چوری کا عجیب وغریب واقعہ

Leave a Reply