ابوظہبی:(ہم دوست نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے مشرقی شہروں میں ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تاحال زور وشور سے جاری ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے۔
یو اے ای میں بارشوں کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بارشوں کے دوران درخت اور ہورڈنگز گرنے سے درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت مل گئی۔
سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا اور رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ،اس دوران مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ زیر آب سڑکوں سے پانی کو ہٹایا جا رہا ہے تا کہ ٹریفک کو بحال کیا جا سکے۔
پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
2 تبصرے “یو اے ای میں بارشوں اور سیلاب میں 7 افراد جاں بحق”