کویت نے عوام کو

کویت نےعوام کو خبردار کردیا

کویت سٹی:(ہم دوست نیوز) کویتی حکومت نے عوام کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس اور دیگر مشتبہ آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

کویت کی وزارت سماجی امور کی طرف سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ کچھ مشتبہ عناصر شوسل میڈیا سائٹ کے ذریعے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

حکام کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ آن لائن صارفین کسی صورت بھی اپنی حساس تفصیلات اور ذاتی معلومات کسی اجنبی شخص کو فراہم نہ کریں، یہ عناصر آپ کے مہیا کردہ کوائف کو الیکٹرانک فراڈ کے ساتھ ساتھ ہیکنگ کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نوجوان نے ریسٹورنٹ ملازم کو گولی ماردی، وجہ کیا بنی؟

آفیشلز نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کی اطلاع دیں، جو کہ سرکاری ویب سائٹس کی نقل کرتے ہیں، لہٰذا اپنے بارے میں کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات کسی دوسرے کے ساتھ ہرگز شئیر مت کریں، علاؤہ ازیں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروپ مسیج ، کال یا کسی بھی انٹرنیٹ کے ذریعے سے عام لوگوں کا شکار کرتے ہیں۔

یہ مشتبہ عناصر غیر سرکاری اعلانات اور جھوٹے اشتہارات پوسٹ کرتے ہیں، جن میں مالی امداد کا وعدہ کیا گیا ہوتا ہے۔آن لائن صارفین سے حساس تفصیلات اور ذاتی معلومات حاصل کرنے کے بعد فراڈ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Reply