تہران:(ہم دوست نیوز) ایران میں آئس کریم کے متنازع اشتہار کے بعد خواتین کے ٹی وی کمرشلز میں آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اس اشتہار میں ڈھیلے حجاب میں ایک خاتون کو آئس کریم کھاتے دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے ایران کی وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی نے تمام اشتہارات میں خواتین کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔
دوسری جانب اس اشتہار پر ایرانی علماء نے سخت ردعمل دیا ہے ، انہوں نے حکومت ایران پر زور دیا کہ وہ مقامی آئس کریم بنانے والی کمپنی ڈومینو کے خلاف مقدمہ کریں جس نے متنازع اشتہار دکھایا تھا۔
متنازع اشتہار کی بعد ایران کے آرٹ اور سنیما اسکولوں کو لکھے گئے ایک خط میں وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی نے کہا ہے کہ خواتین کو اشتہارات میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
The body responsible for “enjoining right and forbidding evil” in the Islamic Republic of Iran has filed a lawsuit against the Iranian ice-cream manufacturer Domino over two controversial commercials, which it says are “against public decency” and “insult women’s values.” pic.twitter.com/Brho4SGZj3
— Iran International English (@IranIntl_En) July 5, 2022
یہ بھی پڑھیں: مرد اب خواتین کو چائے پیش نہیں کریں گے
خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ دنوں لازمی حجاب پہننے کے خلاف بعض خواتین نے احتجاج بھی کیا تھا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا، واضح رہے انقلاب ایران کے بعد سے ملک میں خواتین کیلئے حجاب پہننا لازمی ہے۔