بھارت نے اپنے سفارتکار

بھارت نے اپنے سفارتکار افغانستان بھیج دیئے

نئی دہلی:(ہم دوست نیوز) بھارت نے اپنے سفارتکاروں پر مشتمل عملہ کابل بھیج دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی سفیر کو نامزد نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سفارتکاروں کی ٹیم کو کابل بھیجنے کی تصدیق کردی ہے ، انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں پہلے ہی مقامی افراد بھارتی سفارت خانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

ایس جے شنکر نے مزید بتایا کہ فی الحال ہم نے صرف سفارتکاروں کی ٹیم کو بھیجا ہے جبکہ سفیر کی تعیناتی نہیں کی گئی۔سفارتکاروں کی ٹیم انسانی امداد، ویکسین ،طبی امداد اور ترقیاتی منصوبے وغیرہ پر کام کرنے کے قابل ہے۔

دوسری طرف افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔بھارتی سفارتی عملے کو حاصل استثنیٰ اور تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply