ریت کا طوفان

متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

دبئی:(ہم دوست نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی مختلف ریاستوں میں ریت کا بڑا طوفان آیا ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں ریت کے طوفان سے پروازوں کا شیڈول اور ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ابوظہبی اور دبئی میں حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم ہوگئی۔

یو اے ای میں بارشوں اور سیلاب میں 7 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈرائیو کرتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔حکام نے کہا ہے کہ طوفان کے بعد متوقع تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

حکام نے مختلف علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور لوگوں کو انتہائی ضرورت کے وقت ہی ڈرائیونگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ یو اے ای کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان” ایک تبصرہ

Leave a Reply