سعودی عرب نے ہر

سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرے کی اجازت دیدی

ریاض:(ہم دوست نیوز) وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحت کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق “اسپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ ادا کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کرنے کیلئے ای ویزا جاری کرنے کیلئے متعدد الیکٹرانک سہولیات فراہم کررہا ہے۔جس سے ذاتی دورہ اور فیملی وزٹ کے دوران اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے بکنگ کروا کر باآسانی عمرہ کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

نئے عمرہ سیزن کیلئے بکنگ کا آغاز

وزرات حج و عمرہ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے افراد ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کیلئے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد
عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں۔

خیال رہے کہ منظور شدہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply