سب سے عمر رسیدہ

سب سے عمر رسیدہ پینگوئن کو لومڑی نے مار ڈالا

لندن:(ہم دوست نیوز) برطانیہ کے ایڈنبرگ چڑیا گھر میں موجود سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی نے حملہ کر کے مار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈنبرگ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رات کے وقت پینگوئن انکلوژر میں لومڑی گھس گئی اور سب سے قدیم پینگوئن مسز وولووٹز پر حملہ کردیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ انگلوژر میں موجود دیگر پینگوئن حملے میں محفوظ ہیں۔

ملک آذربائیجان کے بارے میں دلچسپ معلومات

چڑیا گھر کے سربراہ نے پینگوئن کی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ “مسز وولووٹز ایک بہت بڑی شخصیت تھی، ہمیں ان کی کمی محسوس ہوگی، انھوں نے کہا کہ 35 سالہ پینگوئن چڑیا گھر کے عملہ اور سیر کو آنے والے شرکاء کے پسندیدہ تھے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ عملہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے لیکن پھر بھی جنگلی جانوروں کی طرف سے خطرہ ہمیشہ رہتا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ انگلوژز کی باؤنڈری کو مضبوط بنانے کیلئے مزید کیا کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایڈنبرگ چڑیا گھر میں یورپ کا سب سے بڑا پینگوئن گھر موجود ہے، جہاں تین اقسام کے 100 سے زیادہ پینگوئن موجود ہیں۔

سب سے عمر رسیدہ پینگوئن کو لومڑی نے مار ڈالا” ایک تبصرہ

Leave a Reply