دبئی میں شاپنگ کی

دبئی میں شاپنگ کی شاندار پیشکش

ابو ظہبی:(ہم دوست نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی کے مشہور تجارتی مراکز میں “ابھی خریداری کریں، ادائیگی بعد میں” کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے، اس سہولت کے تحت صارفین دبئی مال سمیت دیگر مالز کے مختلف شاپنگ سینٹرز سے خریداری کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمار کمپنی اور الامارات دبئی نیشنل بینک نے دبئی کے مشہور تجارتی مراکز میں صارفین کیلئے خصوصی سہولت ”ابھی خریداری کریں اور ادائیگی بعد میں” متعارف کروا دی ہے۔ اس کے مطابق صارفین اپنی سہولت کے حساب سے مطلوبہ سامان خرید سکیں گے۔

پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

خیال رہے کہ یہ سہولت 16 اگست 2022ء سے 23 ستمبر تک جاری رکھی جائے گی،جبکہ صارفین خریداری کی رقم 3 سے 6 مہینوں کے دوران قسطوں کی صورت میں ادا کر سکیں گے۔

صارفین یہ نئی سہولت الامارات دبئی نیشنل بینک کارڈ ہولڈرز (U) کی مدد سے حاصل کرسکیں گے، یہ کارڈ عمار کمپنی اور الامارات دبئی نیشنل بینک کے الولا پروگرام کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

الامارات دبئی بینک اور عمار کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین دبئی مال، دبئی مرینا مال، دبئی ہیلز مال اور عمار ہاؤسنگ کمپلیکس کے تمام شاپنگ سینٹرز سے اپنی خریداری کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ کارڈ استعمال کر کے 500 درہم سے زیادہ کا سامان خریدنے کی سہولت میسر ہو گی، اس پیشکش کے مطابق صارفین ریستورانوں سے کھانے پینے کی اشیا بھی حاصل کر سکیں گی۔

اس کے علاؤہ تجارتی مراکز کے ایسے صارفین جو ایک ہزار درہم یا اس سے زیادہ رقم خرچ کریں گے ان کو یومیہ چار ہزار درہم کا انعام جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔

دبئی میں شاپنگ کی شاندار پیشکش” ایک تبصرہ

Leave a Reply