ٹھرنے کا وقت کتنا

روضہ رسول ﷺ پر ٹھہرنے کا وقت کتنا بڑھا دیا گیا؟

(ہم دوست نیوز):عمرہ ادا کرنے والے افراد جب روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے جاتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ دیر تک زیارت کرسکیں، تاہم مسجد نبوی کی انتظامیہ کی طرف سے زیادہ وقت ٹھرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، لیکن اب عمرہ زائرین کیلئے رعایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطاق سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا گیا ہے۔

نئے عمرہ سیزن کیلئے بکنگ کا آغاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے اس حوالے سے تصدیق کردی گئی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ ہے کہ ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہشمند افراد اعتمرنا اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کیلئے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply