کرنے پر پابندی عائد

سعودی عرب: عوامی مقامات پر تیز آواز میں بات کرنےپر پابندی عائد

سعودی عرب:(ہم دوست نیوز) سعودی عرب نے عوامی مقامات پر تیز آواز میں بات کرنے یا چیخنے چلانے پر 100 ریال جرمانے کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک ڈیکورم سوسائٹی کے نائب صدر خالد کریم کا کہنا ہے کہ پبلک ڈیکورم قانون، ماہرین اور شوریٰ کی منظوری کے بعد وزراء نے منظور کرلیا۔انھو ں نے کہا کہ اس قانون کی 5ویں شق کے تحت کوئی بھی شخص جو کہ عوامی مقامات پر اپنی آواز بلند کرکے لوگوں کو دھمکائے گا، خوفزدہ کرے گا یا پھر کوئی نقصان پہنچائے گا تو اس پر 100 ریال کا جرمانہ عائد کردیا جائے گا۔

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کا اسکاؤٹ کیمپ

اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ملک کے کچھ بازاروں میں گزشتہ دنوں جھگڑا کرنے اور ہنگامہ آرائی کے واقعات سامنے آئے جس پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان واقعات میں بازاروں میں لوگوں کو تنگ کیا گیا، چیخ و پکار کی گئی اور عوامی جگہ پر شور شرابے کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف ہوئی۔

خالد کریم نے شہریوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں عوامی جگہوں کا تشخص خراب کرنے پر وزارتِ داخلہ کے متعلقہ حکام کو شکایت درج کروائی جائے۔

نئے قانون کے تحت، مرد اور خواتین کو مناسب لباس پہننے کی ہدایت اور نازیبا اشارے یا الفاظ بولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاؤہ لوگوں کی بغیر اجازت تصاویر یا ویڈیوز بنانے یا پھر اذان کے وقت موسیقی بجانے پر پابندی بھی شامل کی گئی ہے۔

Leave a Reply