ترکیہ کا اسرائیل سے

ترکیہ کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

انقرہ:(ہم دوست نیوز) ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طورپر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی سفیر بھی تعینات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ اوراسرائیل کی طرف سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ممالک جلد ہی اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کر دیں گے۔

اقوام متحدہ نے ترکی کا مطالبہ مان لیا

واضح رہے کہ 4 سال پہلے اسرائیلی فوج کی طرف سے 60 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیرواپس بلا لیا تھا جس کے جواب میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا۔

سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ امریکہ نے اسرائیل اور ترکیہ کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپید نے اس کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں ،معیشت اور علاقائی استحکام کے لئے ایک بڑی خبر قرار دے دیا ہے۔

ترکیہ کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply