چین کا روسی فوجی

چین کا روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان

چین:(ہم دوست نیوز)چین نے روس کی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد دیگر فوجوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہے۔

چین کی وزارتِ دفاع کی طرف سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چینی فوج روس میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

چینی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ ہونے والے دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا ایک حصہ ہے۔

لندن میں چینی سفیر کی طلبی، تائیوان معاملے پر تحفظات

چینی وزارتِ دفاع نے مزید کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 اگست سے
لے کر 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان مشقوں میں بھارت، منگولیا ، بیلا روس، تاجکستان اور دیگر ممالک کی فوج بھی حصہ لیں گی۔

خیال رہے کہ رواں برس چین اور روس کی فوج کے درمیان یہ دوسری فوجی مشقیں ہیں۔

Leave a Reply