ایک لاکھ ڈالر خرچ

ایک لاکھ ڈالر خرچ کریں اور ٹرمپ کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر کریں

نیو یارک: (ہم دوست نیوز) اگر آپ بھی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں تو 1 لاکھ ڈالر کا بندوست کرنا پڑے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اگلے ماہ ان کے نیو جرسی میں واقع گولف کورس میں ایک کینڈل لائٹ ڈنر کا انتظام کیا جائے گا، اس ڈنر کے دعوت نامے کے مطابق جو بھی اس ڈنر میں شریک ہونا چاہتا ہے اس کو ایک لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس ڈنر کے ذریعے اکٹھی ہونے والی رقم ڈونلڈ ٹرمپ کی ”میک امریکہ گریٹ اگین، اگین“ یعنی کہ (ماگا اگین) مہم کے لئے دی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن پر برس پڑے

خیال رہے کہ جس گولف کورس میں یہ ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے اس کی 100 فی صد ملکیت ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے پاس ہے۔

واضح رہے کہ 1 لاکھ ڈالر کے کینڈل لائٹ ڈنر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے۔ دعوت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سابق امریکی صدر ڈونلڈ کے ساتھ گولف کھیلنا چاہتا ہے تو اس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

Leave a Reply