چین میں منگنی کی

چین میں منگنی کی تقریب میں بجلی گرنے سے دولہا جاں بحق

ہر شادی کی تقریب میں دلہن اور دولہا ہی سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور ان کی طرف سے فوٹو شوٹ بھی کروایا جاتا ہے تاکہ تقریب کو زیادہ سے زیادہ یادگار اور خوبصورت بنایا جاسکے۔

تاہم چین کے صوبے یونان میں منگنی کی تقریب میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے ، جہاں تقریب کے دوران فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گری ، جس کی زد میں آ کر دولہا جاں بحق ہو گیا۔

اس حادثے کے بعد روان نامی دولہے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم ڈاکٹروں نے چیک کرنے کے بعد دولہا کی موت کی تصدیق کردی۔

آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں منگنی کی تقریب میں شریک دیگر تمام افراد محفوظ رہے ہیں ۔

جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ دوپہر سے شدید بارش ہو رہی تھی کہ اچانک ہی دھماکے جیسی زور دار اور خوفناک آواز آئی بعدازاں معلوم ہوا کہ آسمانی بجلی گری ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کی پیشگوئی کردی گئی تھی تاہم پھر بھی جوڑے کی طرف سے تقریب منعقد کی گئی۔

Leave a Reply