یو اے ای میں

یو اے ای میں شہری کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا

(ہم دوست نیوز): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے رہائشی محمد آزاد محمد رزاق کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا ہے، دبئی پولیس کی جانب سے شہری کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد آزاد محمد رزاق کو القصیٰ کے علاقے سے 45 ہزار درہم سے زیادہ کی نقد رقم ملی تھی،لیکن اس نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور اس طرح ملنے والی خطیر رقم سرکاری ادارے کو واپس کردی۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے محمد آزاد محمد رزاق کو اس کی ایمانداری پر اور معاشرے میں ایسی شاندار مثال قائم کرنے کیلئے اس کو اعزاز سے نوازتے ہوئے تعریفی سند سے بھی نوازا ہے۔

یو اے ای حکام نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی

دبئی پولیس نے اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جس میں دبئی پولیس اسٹیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل سعید سالم المدھاتی نے محمد آزاد محمد رزاق کی ایمانداری پر اور قریبی پولیس اسٹیشن کو نقد رقم حوالے کرنے پر ان کے جذبے کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس اور شہریوں کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے محمد رزاق کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔

شہری محمد رزاق نے پولیس کی طرف سے اس اعزاز کو اپنے لئے فخر اور خوشی کا باعث قرار دیتے ہوئے اتنی عزت دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

یو اے ای میں شہری کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply