سیلاب کے بعد پاکستان میں بیماریوں اور اموات کا خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

نیویارک(ہم دوست نیوز)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نےخبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت دوسری آفت کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بیماریوں سے اموات کی صورت نئی آفت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او10ملین ڈالر کےبعد امداد کے لیےنئی اپیل جاری کرے گا،دنیا بھر کےعطیات دینےوالوں سے زندگیاں بچانے کےلیے دل کھول کر امداد کی گزارش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکیج دیا جانا چاہیے، امریکی سینیٹر

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی عوام سے اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔نمائندہ ڈبلیو ایچ او کےمطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے،اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سےجراثیموں میں ان ادویات کےخلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

Leave a Reply