ببل گم ایلی، امریکا

ببل گم ایلی، امریکا

دنیا کا ہر شہر اور ہر گاﺅں میں گلیوں کی موجودگی لازمی ہوتی ہے اور کچھ مقامات پر ان گلیوں کو بہت شہرت بھی مل جاتی ہے۔ مگر کچھ انوکھی یا حیرت انگیز گلیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں ۔ جیسے ان گلیوں کا تنگ ہونا یا وہاں کچھ عجیب و غریب چیزوں کی موجودگی وغیرہ ۔ انہیں گلیوں میں سے ایک گلی ببل گم ایلی نامی گلی ہے ، جس کی وجہ شہرت یہ ہے کہ یہاں گندگی تو کہیں بھی نظر نہیں آئے گی ۔ لیکن ہر طرف ببل گم نظر آئیں گی ۔ آئیے اس گلی کے بارے میں مزید جانتے ہیں ۔

ببل گم ایلی، امریکا :
کیلیفورنیا کے علاقے سان لیوئس میں ایک گلی واقع ہے ۔ اس گلی کو ببل گم ایلی کہا جاتا ہے۔ اس گلی میں آپ کو کہیں بھی کچرا نظر نہیں آئے گا ماسوائے دیواروں کے ، جہاں رنگا رنگ چیونگمز چپکی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس 15 فٹ لمبی دیوار پر ہر فرد کو چیونگم چبا کر لگانے کی مکمل آزادی حاصل ہوتی ہے اور یہاں یہ کام 1950ء سے مسلسل ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ سیاہ دیوار اب کسی دھنک جیسی رنگین ہوچکی ہے۔ یہاں پہلی بار آنے والے اکثر اس گلی کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں اور کئی لوگوں کو یہ ببل گم ایلی بہت زیادہ پسند آتی ہے اور وہ یادگار کے طور پر اپنی ایک چیونگم اس دیوار پر چپکا دیتے ہیں۔

دنیا کی سب سے تنگ گلی

Leave a Reply