ثانیہ مرزا نے سیلاب

ثانیہ مرزا نے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل کردی

کراچی : (ہم دوست نیوز) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور سب لوگ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں۔

پاکستان میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ اب تک ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے اور 1500 سے زیادہ افراد سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد سیلاب سے زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاؤہ لاکھوں مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ، حالیہ سیلاب نے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے ،لاکھوں مویشی ہلاک ہوگئے اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی ، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے کئی مہینوں تک خوراک کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

15 اگست کیلئے بنائی گئی ثانیہ مرزا کی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

ثانیہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں متعدد مقامات پر آفات کی آمد تباہ کن ہوتی ہے ، اللہ تعالیٰ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرے ، میں یہ بات کرنا پسند نہیں کرتی کہ ہم کیا تعاون کرتے ہیں ، لیکن پھر بھی خاموشی سے ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو ہم لوگ اپنے طور پر کر سکتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ہر ایک کو سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے ، ہر ایک میں بہت کچھ ہوتا ہے۔

Leave a Reply