(ہم دوست نیوز) : جہاں ایک طرف دنیا بھر میں مہنگائی کے باعث لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں، وہیں دوسری طرف حکومتی حلقوں میں کچھ ایسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں جو کہ لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
مجبور اور غریب شہریوں کی پریشانی کا خیال رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے “رزق سب کیلئے ” کے نام سے ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے، جس میں لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔
یو اے ای میں شہری کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا
اس حوالے سے یو اے ای کی حکومت نے دبئی کی مختلف سڑکوں پر وینڈنگ مشینیں بھی نصب کردی ہیں ، وینڈنگ مشین عام طور پر سڑکوں پر ہی موجود ہوتی ہیں، جس میں پیسے ڈال کر لوگ مخصوص پراڈکٹ کی چیزیں نکالتے ہیں۔
اب دبئی میں بھی ایسی مشینوں کو رکھا گیا ہے، تاہم ان میں پیسے ڈالے بغیر ہی مفت میں کھانا نکالا جا سکتا ہے۔
وزارت اوقاف یو اے ای کی طرف سے شروع کیے گئے اس پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس مشین کو باآسانی آرڈر کر سکتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد تازہ بریڈ اس کی بھوک مٹا سکے گا ، دراصل یہ پراجیکٹ چیرٹی ورک کا ہی حصہ ہے۔
“شہریوں کیلئےمفت کھانے کا انتظام ، حکومت نے خوشخبری سنادی” ایک تبصرہ