متحدہ عرب امارات میں

متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاول پر تعطیل کا اعلان

ابوظہبی : (ہم دوست نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 12 ربیع الاول کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ، جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کو 8 اکتوبر بروز ہفتہ کی چھٹی کے ساتھ اُجرت بھی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ 8 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کیلئے نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر چھٹی بمعہ اُجرت ہوگی۔ عربی میں اس چھٹی کو “عید میلاد النبی ﷺ” کہا جاتا ہے اور نبی اکرم ﷺ کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

یو اے ای میں شہری کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا

مسلمانوں کیلئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس دن روزہ رکھ کر یا پھر قرآن مجید کی تلاوت کر کے اللہ پاک سے روحانی طور پر جڑنے میں گزاریں ، اس دن مسلمان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی یاد مناتے ہیں۔

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم 570 عیسوی میں مکہ مکرمہ (سعودی عرب) میں پیدا ہوئے۔ خلیجی ممالک سمیت بیشتر اسلامی ملکوں میں نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول 1444 کو منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ بنتا ہے، اس عام تعطیل کے بعد ملک بھر میں مزید 2 چھٹیاں ہوں گی ، یہ تعطیلات یوم یادگاری اور یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر ہوں گی۔ یہ تاریخیں 1، 2 اور 3 دسمبر کو آتی ہیں لیکن اس مرتبہ 4 دسمبر کو اتوار کا دن ہوگا، اس لئے اس کو رواں برس کا آخری چار روزہ ویک اینڈ سمجھا جائے گا۔

Leave a Reply