نایاب زیبرے ہلاک

کینیا : خشک سالی سے 40 نایاب زیبرے ہلاک

نیروبی:(ہم دوست نیوز) کینیا میں خشک سالی ہے،جس کی وجہ سے 40 نایاب زیبرے ہلاک ہو چکے ہیں اور ہاتھی بھی بڑی تعداد میں دم توڑ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا میں ہونے والی خشک سالی جنگلی حیات پر بھاری پڑنے لگی ہے، 4 دہائیوں میں ہونے والی بدترین خشک سالی نے گزشتہ 3 ماہ میں دنیا کے نایاب زیبرے کے تقریباً 2 فیصد مار ڈالے ہیں، اور اسی عرصہ میں معمول سے 25 گنا زیادہ ہاتھی بھی مارے گئے ہیں۔

خشک سالی نے بلوچستان میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹیاں بجادیں

خشک سالی کی وجہ سے کینیا کی مشہور وائلڈ لائف خوراک سے محروم ہو رہی ہے، جس کے باعث جانوروں کو اپنے علاقوں سے نکلنا پڑ رہا ہے اور یوں انسانوں کے ساتھ ان کا خطرناک سامنا ہو رہا ہے، زیبرے اور ہاتھی خوراک اور پانی کی تلاش میں انسانی قصبوں ، دیہات اور شہروں کے کناروں تک پہنچ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گریوی کا زیبرا، عام میدانی زیبرے سے بڑا اور نایاب جانور ہے، اس کے جسم پر دھاریاں ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوتی ہیں جبکہ اس کے کان بھی چوڑے ہوتے ہیں، یہ زیبرے کی نایاب قسم ہے، دنیا بھر میں یہ صرف 3 ہزار ہی زندہ بچے ہیں، ان میں سے تقریباً ڈھائی ہزار کینیا میں موجود ہیں۔

رواں برس جون سے لے کر اب تک خشک سالی کی وجہ سے تقریباً 40 گریوی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پورے سال میں کتنے زیبرے مرے ہوں گے۔

Leave a Reply