بھارت نے حکومت پاکستان

بھارت نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کردیا

(ہم دوست نیوز):انڈین میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ بھارت نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو ایک مرتبہ پھر سے بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو ایک مرتبہ پھر بلاک کردیا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے بند کیے گئے پاکستانی ٹویٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ایجنسی کے مطابق یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ جب بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہو، اس سے پہلے بھی اپنے عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے کے لیے پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرچکی ہے، جس کو بعد میں بحال کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تاحال پاکستان نے بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں بھی بھارت میں مختلف پاکستانی
صحافیوں ، سفارت خانے اور کچھ اہم شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی ،جس پر پاکستان کی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اس معاملے کو ٹویٹر حکام کے ساتھ بھی اٹھایا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارت میں پاکستانی اکاؤنٹس کو بحال کروائے۔

Leave a Reply