سابق ملکہ برطانیہ کی

سابق ملکہ برطانیہ کی قبر پر جانے کیلئے مہنگا ٹکٹ رکھ دیاگیا

لندن : (ہم دوست نیوز) برطانیہ میں اعلیٰ حکام کی طرف سے سابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قبر پر جانے کے لیے ساڑھے 28 پاؤنڈز یعنی تقریباً 7300 پاکستانی روپے کا ٹکٹ رکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو اپنی والدہ اور والد جارج ششم کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ جو لوگ ملکہ برطانیہ کی قبر پر حاضری دینا چاہتے ہیں حکام نے ان کے لیے ساڑھے 28 پاؤنڈ کا ٹکٹ رکھ دیا ہے۔ عوام کی طرف سے اس فیصلے کا شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے اور ملکہ کی قبر پر حاضری کا ٹکٹ لگانے پر لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پر کتنا خرچہ آیا؟

ٹویٹر پر ایک صارف نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو اس ٹکٹ کی بناء پر ”لٹیرا“ قرار دیدیا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ وہ ملکہ کی قبر پر حاضری دینے کیے لیے لٹنے کو بھی تیار ہے۔

Leave a Reply