جیل میں دن رات

جیل میں دن رات گزارنے کے لیے کمرہ کرائے پر دستیاب

آپ نے ہوٹلوں میں کمرے کرائے پر ملتے تو یقیناً سنا ہوگا اور ہو سکتا ہے کسی ہوٹل میں کمرے کی بکنگ بھی کروائی ہو ، لیکن بھارت میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں شاید ہی کسی نے کمرہ کرائے پر لیا ہو۔

بھارت کے شہر اترا کھنڈ میں ایک جیل ایسی بھی ہے جہاں انتہائی سستے داموں پر ایک دن کے لیے کمرہ دستیاب ہے ، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کمرے کی بکنگ بھی سرکاری طور پر کی جائے گی۔

تہاڑ جیل: یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں واقع سینٹرل جیل بھارت کی پہلی جیل ہے جہاں محض 500 روپے کے عوض ایک دن کیلئے کمرہ کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ جیل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک رات جیل میں گزارنا چاہے تو اس کے لیے اولڈ ونگ میں علیحدہ سے کمرہ بُک
کیا جائے گا۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ اس غیر معمولی کام کیلئے درخواست گزار کو ہیڈ کوارٹرز سے باقاعدہ
طور پر منظوری لینا پڑے گی۔

Leave a Reply