برطانیہ میں بجلی کے

برطانیہ میں بجلی کے بل دگنے ، لندن ، مانچسٹر میں احتجاجی ریلیاں

لندن: (ہم دوست نیوز) برطانیہ میں بجلی کے بل دگنے ہو گئے ہیں اور بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کے باعث پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں،گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالی اور حکومت سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

برطانیہ میں پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی ہدایت

احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل پہلے سے دگنے ہو گئے ہیں، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں، حکومت فورا قیمتوں میں کمی کرے۔

حالیہ چند ہفتوں میں 40 برسوں کی بلند ترین مہنگائی کی وجہ سے برطانیہ میں زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اس بحران نے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کچھ موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں اور مزدور یونینوں کے زیر اہتمام ریلیاں دارالحکومت لندن سمیت تمام بڑے شہروں میں نکالی گئی ہیں۔ لندن کے کنگز کراس اسٹیشن کے باہر سینکڑوں لوگ جمع ہوئے، جو کہ ریلوے کارکنوں کی ہڑتال کی وجہ سے بند ہے۔

Leave a Reply