ایران میں مظاہروں سے

ایران میں مظاہروں سے متعلق امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا

(ہم دوست نیوز): امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن نے ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔

گزشتہ کل وائٹ ہاؤس کی طرف سے امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان جاری کیا گیا ہے،جس میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہروں میں شامل طلباء اور خواتین کیخلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر سخت فکر مند ہوں۔

مہسا امینی کی ہلاکت پر ایران میں ملک گیر مظاہرے

صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ان مظاہروں کیلئے ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پیر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایرانی لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایران مخالف ایجنٹ دوسروں سے پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

Leave a Reply