جو بائیڈن کی سعودی عرب

جو بائیڈن کی سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی

(ہم دوست نیوز):امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

جو بائیڈن کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

اوپیک پلس میں سعودی عرب انتہائی بااثر ملک ہے، امریکہ اوپیک کے فیصلے کو روس اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کے تناظر میں دیکھ رہا ہے۔

اسی صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قت آ گیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔ سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوپیک کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون دونوں ممالک کے عظیم تر مفاد میں ہے، اس سے خطے میں استحکام میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply