طویل ترین ٹرین

دنیا کی سب سے طویل ترین ٹرین

کیپریکورن نامی دنیا کی سب سے طویل ریل نے سوئزرلینڈ میں پہلا سفر مکمل کر لیا ہے جو دو کلومیٹر طویل ٹرین کا پہلا سفر ہے۔

سوئزرلینڈ: سوئزرلینڈ نے اپنے محکمہ ریلوے کی 175 سالگرہ پر دنیا کو حیران کرتے ہوئے سب سے طویل ترین ٹرین کا افتتاح کیا ہے جو لگ بھگ 2 کلومیٹر لمبی ہے۔

قریباً 1910 میٹر طویل بجلی سے چلنے والی اس ٹرین میں سو ڈبے ہیں اور ملک کی قومی ریٹیان ریلوے کی ایک سو پچھترویں سالگرہ پر یہ ٹرین بنائی گئی ہے اور اسے دنیا کی طویل ترین ٹرین کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

اسے کیپریکورن ٹرین کا نام دیا گیا ہے جس کا مجموعی وزن 2990 ٹن ہے اور ایسی 25 ریل گاڑیاں اور بنائی جائیں گی۔ جب اسے مخصوص پرفضا مقام سے گزارا گیا تو بل کھاتے راستوں سے سے یہ سرخ سانپ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اس تاریخی واقعے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی۔

اس افتتاح کے موقع پرٹرین کو 25 کلومیٹر تک چلایا گیا جہاں وہ سطح سے سمندر سے 1788 میٹر بلندی تک گئی اور وہاں سے مزید 1000 میٹر کی بلندی پر پہنچی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اسے آڑھے ترچھے راستوں سے گزارا گیا جس میں 48 پل اور 22 سرنگیں بھی شامل ہیں۔

لیکن اتنی طویل ٹرین کو چلانا کوئی آسان کام تو نہیں ہے کیونکہ ذرا سی بھی بے احتیاطی سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ڈبے میں اسپیڈ کنٹرول سسٹم لگائے گئے ہیں جو خودکار انداز میں کام کرتے ہوئے انجن کے حساب سے اپنی رفتار کم یا زیادہ کر لیتے ہیں۔ اس طرح ٹرین کے تمام حصے 100 فیصد ہم آہنگ ہوکر چلتے ہیں۔

پہلی مرتبہ ٹرین ناکام ہوئی کیونکہ اس کے سات ڈرائیورز تھے اور ان کے درمیان رابطے کی خرابی کی وجہ سے بریک لگانے میں مسئلہ پیش آیا۔

اس کے بعد فوری رابطے کا ٹیلی فون سسٹم لگایا گیا اور مزید 21 تکینیکی ماہرین لمبی ترین ٹرین میں بٹھائے گئے۔ جب جب ریل سرنگوں، تنگ راستوں اور ڈھلان پر چڑھی تمام ڈرائیور رابطے میں رہے۔ لیکن ابتدائی طور پر اس کی رفتار 35 کلومیٹر ہی رکھی گئی تھی۔

پھر ٹرین میں میکانکی اور بادحرکیاتی نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خاص کیبل اور نظام لگایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 3000 افراد نے اس میں سفر کیا جنہیں بھرپور تفریح کے ساتھ مختلف کھانے بھی پیش کئے گئے تھے۔

اب گوگل سرچ سے ٹرین کے ٹکٹ بُک کروائیں

Leave a Reply