نایاب گولڈ فش

دنیا کی سب سے بڑی اور نایاب گولڈ فش

برطانوی شہری نے فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی اور نایاب گولڈ فش پکڑ لی۔

امریکی اخبار کے مطابق اینڈی ہیکٹ نامی 42 سالہ شخص نے فرانس میں 30 کلو سے زائد وزنی مچھلی پکڑ لی ۔

رپورٹس کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ گولڈ فش 2019ء میں امریکہ میں پکڑی جانے والی اسی نسل کی مچھلی سے 13.6 کلوگرام سے زیادہ وزنی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اینڈی ہیکٹ کو مچھلی پکڑنے میں صرف اور صرف 25 منٹ لگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پکڑی جانے والی اس مچھلی کی عمر 20 سال ہے ، جس کے ساتھ اینڈی ہیکٹ نے تصویریں بنوانے کے بعد اس کو پھر واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اس گولڈ فش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین پر اس مچھلی کو دیکھنے والے بھی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

امریکہ میں کھلونا ٹرکوں سے جملہ لکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا گیا

Leave a Reply