جدہ میں موسلادھار بارش

جدہ میں موسلادھار بارش، ایمرجنسی الرٹ جاری، تعلیمی ادارے بند

جدہ:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوئیں، جس کے بعد شہر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

نجران، عسیر ، الباحہ اور جازان علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں ہوئی، مکہ کے کچھ حصوں اور جدہ،قنفدہ اور اللیث سمیت ساحلی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

حکام کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ موسم کی متوقع صورتحال کی وجہ سے جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ جدہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جمعرات کو جدہ، خلیص اور ربیع کے تمام اسکولوں میں پڑھائی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply