جدہ (ہم دوست نیوز)سعودی عرب کےشہر جدہ میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے2 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے تمام فلائٹس منسوخ کردیں۔
سعودی حکام کےمطابق مکہ جانے والی سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں طوفانی بارش کےبعد سڑکوں پر جمع پانی دیکھا جاسکتا ہےجس میں گاڑیاں تیر رہی ہیں۔
السيول في شوارع #جدة_الأن pic.twitter.com/4UWQz4QUYJ
— مهدي السليمي (@mahdi_Alselimi) November 24, 2022
شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ موسمی صورتحال کی وجہ سےکچھ پروازیں معطل کی گئی ہیں۔
فجر سے قبل ہی حکام نےطوفانی موسم کےپیش نظر جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رکھنےکا اعلان کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں موسلادھار بارش، ایمرجنسی الرٹ جاری، تعلیمی ادارے بند
اس پورے ہفتے مزید بارشوں کا امکان ہے،جمعہ کی موسمی پیشگوئی کےمطابق دوپہر تک مزید طوفانی بارش ہوگی۔