سابق ایرانی فٹبالر کو

سابق ایرانی فٹبالر کو گرفتار کرلیا گیا

(ہم دوست نیوز):اطلاعات کے مطابق ایران کی پولیس نے سابق انٹرنیشنل فٹبالر ووریا غفوری کو گرفتار کرلیا ہے، ان پر الزام عائد ہے کہ وہ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایرانی فٹبالر کو قومی ٹیم کی ساکھ کو نقصان پہچانے اور ریاست کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہسا امینی کی موت، اسکول طالبات کا بھی احتجاج

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایران میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فیفا ورلڈکپ میں ایرانی فٹبالرز نے انگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے قومی ترانہ نہیں پڑھا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے بھی قومی ترانے والا حصہ نشر نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران میں تقریباً 2 ماہ پہلے پولیس کی حراست میں نوجوان لڑکی مہاسا امینی کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Leave a Reply