چور پکڑا گیا

بھارت میں خدمت خلق کرنے والا چور پکڑا گیا

(ہم دوست نیوز): بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خدمت خلق کرنے والا چور پکڑا گیا ہے ،جس کے انکشافات نے پولیس کے ساتھ ساتھ دیکھنے والوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوروں کو گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ کی تو ایک چور نے ایس پی کو جو جواب دیا اُس کو سُن کر وہاں موجود سارے پولیس اہلکار ہسنے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے چور سے پوچھا کہ چوری کر کےتمہیں کیسا محسوس ہوا جس پر چور کہتا ہے کہ مجھے اچھا لگا لیکن بعد میں افسوس بھی ہوا کہ میں نے ایک غلط کام کیا۔

چور مندر سے چرائی گئی اشیاء معافی نامے کےساتھ واپس لوٹا گیا

پولیس اہل کار نے چور سے پھر سوال کیا کہ تمہیں افسوس کیوں ہورہا ہے اور تم نے کتنی رقم چوری کی تھی، جس پر ملزم کہتا ہے کہ چوری کرنا غلط کام ہے اس لئے مجھے افسوس ہورہا ہے اور میں نے تقریباً 10 ہزار روپے مالیت کی چیزیں چوری کیں۔

جس کے بعد پولیس اہل کار نے چور سے پوچھا کہ تم نے پیسوں کو کدھر استعمال کیا۔

ملزم کہتا ہے کہ اس نےچوری کے 10 ہزار روپے غریب لوگوں میں بانٹ دیے تھے۔ملزم نے بتایا کہ میں نے ٹھنڈے موسم میں سڑک پر موجود جانوروں اور غریبوں میں کمبل بانٹے۔

ملزم کا یہ جواب سن کر پولیس افسر اور وہاں موجود تمام اہل کار ہنس پڑتے ہیں۔

پولیس اور ملزمان کی تفتیش کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ
پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی لوگ اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply