ایران ( ہم دوست نیوز) ایران نےاسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کےلیے کام کرنےوالے4افراد کو سزائےموت دیدی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کےلیے کام کرنے کےالزام میں سزا پانےوالےچاروں افراد کو سزائےموت دی گئی ہے۔
ایرانی عدالت کی جانب سےچاروں افراد کو سزائےموت کی تصدیق کرتےہوئے بتایا گیا ہےکہ یہ چاروں افراد اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کےساتھ کام کرتےتھے۔
یاد رہےکہ چند روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی رپورٹ پر چوری، اغوا اورعوامی املاک کو نقصان پہنچانےکا جرم ثابت ہونےپر4افراد کو سزائےموت سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں قبل از وقت انتخابات کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹوزرداری
اس گروہ کےدیگر3 افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے،غیر قانونی اسلحہ رکھنےاور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر5 سے10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔