شاہ رخ خان

میڈیا نے شاہ رخ خان کی عمرے سے واپسی کو مشکوک بنا دیا

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) بھارتی میڈیا نے فلم سٹار شاہ رخ خان کی عمرے سے واپسی مشکوک بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان عمرے سے واپسی کے بعد ماتھا ٹیکنے کے لیے وشنو دیوی کے مندر پہنچ گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے فلم اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ اب وہ جموں و کشمیر کے وشنو دیوی کے مندر میں دکھائی دیے ہیں۔ مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس میں سیاہ رنگ کی ہڈی پہنے اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جائے تو اس میں موجود شخص کا چہرہ ہڈی سے ڈھانپا ہوا ہے ، تاہم سکیورٹی گارڈز کی موجودگی اور چال ڈھال کو بنیاد بناتے ہوئے بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے وشنو دیوی کے مندر میں پوچا پاٹ کرنے آئے تھے۔

شاہ رخ خان کا سعودی حکومت کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

Leave a Reply