لاہور : ( ہم دوست نیوز ) معروف پاکستانی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی ” کملی ” فلم کی انٹرنیشنل فلم فیسٹول روٹرڈیم میں سکریننگ کی جائے گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فلم ” کملی ” کی روٹر ڈیم فیسٹیول میں سکریننگ کی جائے گی ۔
کھوسٹ فلم آفیشل نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہماری فلم ” کملی ” کی روٹرڈیم میں منعقدہ یورپ کے بڑے فلم فیسٹیول میں سکریننگ ہو گی۔
سرمد کھوسٹ نے اپنے پیغام میں یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ فیسٹیول کے دوران فلم ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں بالکل ویسے ہی کامیاب ہوگی جیسا کہ پاکستان میں ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق فلم فیسٹول اگلے برس نیدر لینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہو گا جو 25 جنوری سے 5 فروری تک مسلسل جاری رہے گا ۔