2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے

( ہم دوست نیوز ) فلسطینی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے مارنے کے دوران فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دونوں فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ فواد محمود احمد عابد اور 21 سالہ محمد ثمر حوشیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2022 ء میں مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی بد ترین سطح دیکھی گئی تھی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس مغربی کنارے میں 150 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا تھا ۔

مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

Leave a Reply