رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

ریاض ( ہم دوست نیوز)معروف فٹبالر اور پرتگال فٹبال ٹیم کےکھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ طیارےمیں ریاض پہنچے جہاں انہیں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق پرتگالی فٹبالر آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کےساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے،ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو کو خوش آمدید کہنے کےلیے بل بورڈز بھی لگائے گئے جبکہ مداح اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کی ٹکٹوں کی جرمنی میں بھی ریکارڈ توڑ فروخت
رپورٹس کےمطابق کرسٹیانو رونالڈو معاونین کو بھی اپنے ساتھ لائے ہیں۔

Leave a Reply