شاہ رخ خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

دہلی( ہم دوست نیوز)بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان نےسوشل میڈیا صارفین کو بتا دیا کہ وہ ایک مہینے میں کتنا کما لیتےہیں۔

کنگ خان نےگزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا۔


اس دوران ان کےمداحوں نے ان سےدلچسپ سوالات کئے تو سُپر اسٹار نےبھی حس مزاح سے کام لیا اور ان سوالات کےمنفرد جوابات دیئے۔

ایسے ہی ایک پرستار نےشاہ رخ خان سے ان کی کمائی کےحوالے سے پوچھا کہ وہ ایک مہینےمیں کتنا کمالیتے ہیں؟‘۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں فلم پٹھان کی پروموشن مہنگی پڑ گئی
امن احمد نامی ٹوئٹر صارف کےسوال کا جواب دیتے ہوئےکنگ خان نےبتایا کہ ’پیار بےشمار کماتا ہوں،ہر دن‘

Leave a Reply