بیوٹی پارلرز

ملک بھر میں بیوٹی پالرز دس دن میں بند کرنے کا حکم

افغانستان ( ہم دوست نیوز) افغانستان کی طالبان حکومت نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں خواتین دکان داروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم جب کہ شہر پل خمری میں بیوٹی پارلرز بند کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈلائن دی ہے ۔

افغانستان میں عورتوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول، خواتین کے این جی اوز میں ملازمت کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

بلخ صوبائی محکمہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزار شریف میں خواتین اور مرد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ، لہذا خواتین دکان داروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

جب کہ دوسری جانب شہر پل خمری میں بیوٹی پارلرز کی مالک خواتین کا کہنا ہے بغلان صوبے کے گورنر نے ان کو 10 روز کے اندر اندر بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیا ہے، دس دن کے بعد سیلونز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ

Leave a Reply