بالی ووڈ اداکارہ کو اونٹ کی سواری مہنگی پڑگئی

دہلی(ہم دوست نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کو اونٹ سواری مہنگی پڑگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق28سالہ اداکارہ نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پراونٹ سواری کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہناز گل اونٹ پر بیٹھ کر بہت زیادہ ڈر جاتی ہیں اور اونٹ کو سنبھالنے والےشخص کی موجودگی کےباوجود وہ ڈر کے باعث چیختی بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنےآگئی
انہوں نےاپنی پوسٹ کےساتھ ڈر جانےکا اعتراف کرتےہوئےلکھاکہ جان ہےتو جہاں ہے،میں ڈر گئی تھی۔


اداکارہ کی پوسٹ پر ویڈیو کو کچھ لوگوں نےمزاحیہ سمجھ کر اس پرہنسی کےایموجیز بھی کمنٹ سیکشن میں استعمال کیے۔

Leave a Reply